No Events Found In This Domain

Workspace

Sahapedia-UNESCO Fellowship 2018 URDU

ساہاپيڈيا-يونيسکو فيلوشپ

درخواستيں مطلوب ہيں

بند ہونے کی آخری تاريخ 30 جون 2018

کيا آپ ايک پرجوش طالب علم يا اسکالر ہيں؟ يہاں ہماری وراثتی ثقافت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ايک موقع حاصل کريں اور ہندوستان کے علمی نظام کی روش پر چليں۔

 

فيلوشپ کے بارے ميں۔

ساہاپيڈيا کو يہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ يہ اس کے فيلوشپ پروگرام کا دوسرا ايڈيشن ہے جو پرجوش طالب علم اور اسکالروں کو ہمارے وراثتی ثقافت سے منسلک ہونے کا ايک موقع ديتی ہے تاکہ ہندوستان کے علمی نظام ميں ان کی دلچسپی برقرار رہے۔

يونيسکو کنونشن برائے تحفظ غير  مادی ثقافتی وراثت  2003 (بعد ميں اسے يونيسکو 2003 کنونشن کہا جانے لگا) اس سےمراد غير مادی ثقافتی رواثت کی اہميت بحيثيت متنوغ ثقافت کا اہم جز تصور کيا جاتا ہے اور پائيدار ترقی کی ضمانت ديتا ہے۔"  ساہاپيڈيا-يونيسکو فيلوشپس علاقائی، قومی، بين الاقوامی سطح پر بيداري پيدا کرنے کی کوششوں ميں سے ہے۔ تاکہ غیر مادی  وراثت کی اہمیت، کمیونٹی، گروہوں اور افراد تک رسائی میں اضافہ ہو، ضميمہ 1۔  ساہاپيڈيا-یونیسکو فیلوشپس 2018، ہندوستانی حکومت کی  ثقافتی وزارت کی طرف سے امداد کی جاتی ہے.

اس اقدام  کے ذریعے، ثقافتی علم کے متنوع علاقوں میں دستاویزات اور اہم تحقیقات کے لئے اسکالر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ساتھ ساتھ معاملات اور نيٹ ورک بہتر بنايا جائےگا تاکہ تخليق ميں کردار ادا کيا جاسکے۔ آن لائن ذرائع ووسائل ميں کردار نبھاتے ہوئے اسکالر  کی طرف سے کئے جانے والے اس تحقیق اور دستاويز کاري ساہاپيڈيا ویب پورٹل میں شائع کیے جائیں گے۔

 

زبانيں

اس سال درج ذيل زبانوں ميں فيلوشپ موجود ہيں- انگريزی، ہندی، اردو، بنگالی،مراٹھی،  تامل اور مليالم۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم علاقائی زبانوں ميں تحقيق اور دستاويز کاری کی حوصلہ افزائی کريں۔

 

اہليت

فيلوشپس پوسٹ گريجويٹ اور اعلی تعليمی لياقت کے حامل اسکالروں  يا وہ افراد جو ان کے برابر تجربہ رکھتے ہوں کے ليے شعبہ انسانيات اور سماجی علوم ميں وسيع پيمانے پر  پايا جاتا ہے۔ درخواست ميں مطلوب موضوع سے متعلق پيشہ وارانہ يا تعليمی واقفيت رکھنے والے افراد کو ترجيح دی جائے گی۔ فيلوشپ صرف انہيں افراد کو دی جائے گی جن کے پاس ہندوستانی بينک کا کوئی اکاؤنٹ ہو۔ مزيد تفصيلات کے ضميمہ 5 کے FAQs کی طرف رجوع کيجيے۔

 

دورانيہ

فيلوشپس 15اگست 2018 اور 15 فروری 2019 کے درميان(24) ہفتے ميں پورا ہونا چاہيے۔مقررہ مدت ميں فيلوشپ کا پورا نہ ہونے کی صورت ميں فيلوشپ کو منسوخ مانا جائے گا۔ اميدواروں کو مشورہ ديا گيا ہے کہ ضميمہ 3 ميں بيان کردہ وقت کے حوالہ پر غور فرماییں۔

 

زمرہ جات

فيلوشپس کو تحقيق اور دستاويز کاری يا دو زمرہ جات کا مجموعہ کے طور پر تقسيم کيا گيا ہے۔يہ ان پر منحصر ہے کہ کون سا زمرہ منتخب کرنا ہے، اميدوار اپنے نتائج مذکورہ فہرست ميں سے خود منتخب کرسکتا ہے۔ اسی طرح اميدوار کو ضميمہ 4 ساہاپيڈيا ميں مواد کی تخليق کی ہدايات کی طرف رہنمائی کی جاسکتی ہے۔

 

نتائج

ہر فيلوشپ ميں ايک نتيجہ اور تين انتخابی افراد شامل ہيں۔ اميدوار تين طرح کے نتائج کی شناخت درخواست پيش کرتے وقت کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر منتخب اميدوار کو چوتھا نتيجہ بھی پيش کرنا ہوگا جو مصادر اور حوالہ جات پر مشتمل ہوگا / اس موضوع پر مزيد مطالعہ اور تحقيق کی رہنمائی ہوگی۔ ديگر تين نتائج کے اختيارات درج ذيل ہيں:

نتيجہ1

: توضيحی جائزہ/تعارفی مضمون (4000-3000 الفاظ جوکہ 10-5 تصاوير کے ساتھ مشتمل ہونا چاہيے)، يا

مختصر دستاويزي فلم (20-15 منٹ کا دورانيہ جس کے ذيل ميں انگريزي ميں لکھا گيا ہو اور ساتھ ميں 800-500 الفاظ پر مشتمل خطۃ البحث ہونا چاہيے)

نتيجہ 2:

متحدہ مضمون (2000-1500 الفاظ پر 3-5 تصاوير  کے ساتھ  مشتمل ہونا چاہيے)، يا

تصويری گيلري (50-30 تصاوير تعارفی الفاظ وہدايات کے ساتھ  مشتمل ہونا چاہيے) يا

تصوير نثر (20 تصاوير 1500-1000 الفاظ کے ساتھ  مشتمل بصری داستان کا تکملہ ہونا چاہيے)

نتيجہ 3:

کسی ماہر/اسکالر/ پيشہ ور شخص کے ساتھ تحريری انٹرویو (1500 الفاظ پر مشتمل ہو جس ميں کم ازکم 10 سوالات وجوابات ہوں)

کسی ماہر/اسکالر/ پيشہ ور شخص کے ساتھ ويڈيو انٹرویو (30-20 منٹس)

اس کے علاوہ، علاقائی زبانوں میں کام کرنے والے منتخب امیدواروں کو انگریزی میں ترجمہ کردہ مواد فراہم کرنا ہوگا.

 

رقم کی فراہمي

مخصوص نتائج کے تکملہ پر منتخب اميدواروں کو تين قسطوں 40,000  روپے  ادا کيئے جائيں گے۔ اس کے علاوہ  فیلوز(fellows) کو ترجمہ نگاری کے ليے اضافی 10,000 روپے ديے جائيں گے۔

 

درخواست کے متعلق رہنمائی

درخواست کے عمل کے طور پر مندرجہ ذیل مواد پیش کرنا لازمی ہے:

سوانحی خاکہ يا  مختصر سوانحی خاکہ

1500-1000 الفاظ پر مشتمل ايک تجویز300-200 الفاظ پر مشتمل خلاصہ۔

تجویز منتخب نتائج ، منہج ، متعينہ مدت  اور موضوع پر جو کام ہوا ہو / جو لٹريچر پايا جاتا ہےکی شناخت  کے ساتھ کام کی وسعت  کی طرف اشارہ کرتا ہو۔

1500 الفظ میں مشتمل  ايک تحريري نمونہ (وہ مضمون جو پہلے لکھا جا چکا ہو) (تحقيق کے ليے) يا

منتخب نتائج کے مطابق ايک 10-5 منٹ کی ويڈيو کلپ جو فلم سازی/ويڈيوگرافی ميں اميدواروں کی مہارت (دستاويز کاری کے ليے)، يا دونوں کے ليے۔

500 الفاظ پر مشتمل خطہ بيان

اميد وار اس بات کی وضاحت کرے کہ Statement of Purposeساہاپيڈيا کے کام  سے متعلق ہو اور ان کا کام ساہاپيڈيا کی ساخت کے مطابق ہو۔ اميدوار کی پيشہ وارانہ تاريخ ايک مختصر خط مستديرکی شکل ميں شامل ہونا چاہيے۔

مراجع ومصادر نويسی موجودہ مضامین کی فہرست یا موضوع پر جو کام ہوا ہے15 اشیاء / عنوانات سے زیادہ نہیں ہونا چاہيے۔